رکن صوبائی اسمبلی نے گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کردی
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔
فضل الہٰی کے اقدام کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں بجلی بحال کروانے کے بعد گرڈ اسٹیشن میں ساتھیوں کے ساتھ آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ گرڈ سٹیشن میں ہی رہیں گے اور کسی کو بجلی بند نہیں کرنے دیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں فضل الہٰی نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور ضلعی انتظامیہ نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیسکو نے لوڈشیڈنگ کے شیڈول کی خلاف ورزی کی، جس پر گرڈ اسٹیشن آکر بجلی خود بحال کرنا پڑی۔