کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج بھی گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ مو سمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ ہوا کا رخ مغرب اورشمال مغرب کی جانب ہے، شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گلگت بلتستان، شمال مغربی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارشیں ہوں گی تاہم بالائی پنجاب، وسطی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ملک بھر میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارشیں 18 فی صد صوبہ سندھ میں رکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں 9 فیصد اور آزاد کشمیر میں 17 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔بارشوں سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 18، کے پی کے میں 5 اور گلگت بلتستان میں معمول سے 21 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث زمین میں نمی ربیع کی فصل کے لئے سازگار ثابت ہوگی۔پنجاب کے شمالی و بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور رواں ماہ کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں بھی بدستور کمی آئے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ بجٹ میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ موجودہ…