ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے تیندوے کا شکار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے تیندوےکے شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکار کردہ تیندوے کوسامنے رکھ کر مقامی افراد اسلحہ سمیت ویڈیوز اور تصاویر بنا رہے ہیں ۔ویڈیو میں مقامی افراد کی شکلیں صاف نظر آ رہی ہیں ، نامعلوم افراد نےڈیرہ بگٹی کے پہاڑی سلسلوں میں تیندوے کا شکار کیا ہے۔