سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایف سی کی تعیناتی پر ایوان میں بحث کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی پر ایوان میں بحث کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی کے جاری اجلاس میں تحریک انصاف سے وابستہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن امان کی کوئی صورت حال درپیش نہیں پھر وزیراعظم انوار الحق کو کیا خدشات لاحق ہیں۔
’آزاد کشمیر میں ایف سی کیوں بار بار بلاتے ہیں، اس سے پہلے بھی ایف سی اور رینجرز کی تعیناتی کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے تھے، پہلی بھی ایف سی اور رینجرز کی تعیناتی آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان خلیج پید کرنے کی نا کام کوشش تھی ۔‘
اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں عبدالقیوم نیازی کا موقف تھا کہ ایف سی اور رینجرز کی تعیناتی سے حالات خراب ہوں گے۔