نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کے مہینے کا چاند نظرآگیا ، عاشقان مصطفیٰﷺ کو مبارکباد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تمام پاکستانیوں کو ماہ ربیع النو ر ، آقائے دوجہاں ، سرور کائنات ، فخر موجودات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کے مہینے کا چاند نظرآنے کی مبارکباد ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ 12 ربیع الاول سنہ 1443 ہجری19 اکتوبر بروزمنگل کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
