بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز
ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار مسرت
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار مسرت ،ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ آج 240 ٹینڈرز جاری کردئیے گئے۔
صوبائی کابینہ اور افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے مزىد کہاہے کہ یہ اقدام گڈ گورننس اور موثر سروس ڈلیوری کی جانب پہلا قدم ہے۔تمام پروجیکٹس کی مسلسل نگرانی کرکے انہیں پایا تکمیل تک پہنچائیں گے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پیغام جارى۔