بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی کا سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق متعلقہ ڈسکو کا سی ای او ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز کا ڈائریکٹر ہوگا، پاور ڈویژن نے سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی جس کی کل منظوری متوقع ہے .

پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یونٹ قائم ہوگا جہاں پاور سیکٹر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور ماضی کے تمام اصلاحاتی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں .
وزارت توانائی کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں 1 ہزار 780 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، بدانتظامی کی وجہ سے اصلاحات کو پورا عمل ڈی ریل ہوچکا ہے، ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد دیگر کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا، ڈسکو سپورٹ یونٹ سیکریٹری پاور ڈویژن کو براہ راست رپورٹ کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں