پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے . امریکا کے ’ہاؤس آف ریپریزینٹیٹیوز‘ میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بھارتی اکثریت سے منظور ہونے والی قرارداد پر واضح مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے امریکی نائب ترجمان نے کہا کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کی جاسکتی .

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے . تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا وقتاً فوقتاً انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھاتے رہے ہیں اور اس پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماعات اور مذہبی آزادی کا احترام کرے . ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے . انہوں نے پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں . . .

متعلقہ خبریں