ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے ایکس چینج کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ اور ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی فروخت کے نئے ضوابط کے باعث زرمبادلہ کی دونوں ماکیٹوں میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ڈالر کی اڑان رکی رہی . اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 171روپے سے بھی نیچے آگئی اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ مزید 30پیسے کی کمی سے 171روپے پر بند ہوئی .

اسی طرح انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 170.53روپے کی سطح بند ہوئی . دریں اثناء ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فارن کرنسی کی غیرضروری ترسیل کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس سے ناصرف روپیہ کی تنزلی رک گئی ہے بلکہ ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گی . اسٹیٹ بینک کے نئے اقدامات سے ایکس چینج کمپنیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اور یہ اقدامات ایف اے ٹی ایف کی باقی ماندہ شرائط پوری کرنے میں معاون ثابت ہونگے . . .

متعلقہ خبریں