گلوکار فلک شبیر کی اپنی ننھی پر ی کو اٹھائے اذان دینے کی ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو اللہ نےاپنی رحمت سے نواز دیا . فلک شبیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی .

تفصیلات کے مطابق اب گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں پر ننھی پری کو اٹھارکھا ہے اور وہ خود اذا ن دے رہے ہیں . یا د رہے کہ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے . ‘ . .

متعلقہ خبریں