حسین نواز کو سڑک پر روٹی کے ٹکڑے پڑے نظر آئے تو انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

لندن (قدرت روزنامہ) ہمیں بچپن سے ہی یہ سکھایا جاتا ہے کہ رزق کی بے قدری نہیں کرنی، یہی وجہ ہے کہ اکثر پاکستانی چاہے وہ کسی بھی عہدے پر ہوں ، اگر انہیں روٹی وغیرہ کا ٹکڑا زمین پر پڑا نظر آجائے تو وہ اسے اٹھا کر اونچی جگہ پر رکھ دیتے ہیں تاکہ اسے پرندے کھا سکیں۔ اسی مشرقی تربیت کا مظاہرہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی اس وقت کیا جب انہیں اپنے دفتر کے باہر سڑک پر روٹی کے ٹکڑے پڑے ہوئے نظر آئے۔

لندن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے فرید قریشی نے حسین نواز کی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ فرید قریشی کے مطابق ” حسین نواز نے دفتر کی طرف واک کرتے ہوے زمین پر روٹی کے ٹکڑے پڑے دیکھے تو وہ چُن کر ساتھ لے گئے۔”

WhatsApp
Get Alert