حافظ حمداللہ کے شناختی کارڈ بحالی کیخلاف نادرا کی اپیل، معاملہ ججز کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نادرا کی درخواست ججز کمیٹی کو بھیج دی ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نادرا کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ اپیلیں 2 رکنی بینچ کے سامنے لگی ہیں، مناسب ہوگا اپیلیں 3 رکنی بینچ میں سنی جائیں، عدالت نے نادرا اپیل پر 3 رکنی تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ کی ججز کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔