حکومتی ٹیکسز کے بعد کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد عام مارکیٹ میں چینی، گھی اور آئل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے چینی کی بوری 6730 روپے میں فروخت ہو رہی تھی وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنا280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹا کی20 کلو کی بوری2500 روپے جبکہ 50 کلو آٹے کی بوری 6000 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے خشک دودھ، ڈبے والے دودھ ایک پائی والا ڈبہ 100 اور ایک کلو والا دودھ کا ڈبہ 430 روپے کا ہو گیا سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔عام مارکیٹ میں یہ اضافہ خود ساختہ ہے یا پھر حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسز اس کی وجہ ہیں لیکن اس اضافے سے عام شہری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہےٹیکس لگانے کے بعد ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تفصیلات کےمطابق بجٹ 25-2024 میں بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کے بعد کھانے پکانے کے تیل اور پیٹرول جیسی بنیادی اشیا میں اضافے کے بعد پاکستان کی افراط زر میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہےکوکنگ آئل میں 30 سے 40 روپے فی کلو کا فرق دیکھا گیا جبکہ پاڈر دودھ، پیک شدہ دودھ، چائے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی جولائی میں اضافہ دیکھا گیا کوکنگ آئل اور گھی کی تازہ ترین قیمت اس طرح سے ہے رفحان کارن آئل 5 لیٹر 4,900 روپےاوکے کوکنگ آئل 5 لیٹر 2,025 روپےڈالڈا کوکنگ آئل 5 لیٹر 2585 روپےڈالڈا سورج مکھی کا تیل 5 لیٹر 2585 روپےمیزان کوکنگ آئل 5 لیٹر 2400 روپےڈالڈا کوکنگ آئل 1 لیٹر 525 روپے ایوا کوکنگ آئل 5 لیٹر 2590 روپےسیزن کینولا آئل 3 لیٹر 1,351 روپےڈالڈا کینولا آئل 5 لیٹر 2585 روپےصوفی کینولا آئل 5 لیٹر 2600 روپےحبیب کوکنگ آئل 5 لیٹر 2,445 روپےصوفی سورج مکھی کا تیل 5 لیٹر 2,650 روپے کیا گیا ہے