زلزلے سے متاثرہ علاقے اور ریلیف سرگرمیوں کے لئے ڈویژنل اور سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،وزیر اعلیٰ بلو چستان
انہوں نے کہاکہ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور دیگر امدادی ادارے ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں سب کمیٹی ریلیف آئٹمز کی تقسیم، زلزلے کے باعث سرکاری انفراسٹرکچر اور گھروں کے نقصانات کا اسسمنٹ مکمل کرے گی آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی سب کمیٹی گھر گھر جا کر نقصانات کا اسسمنٹ کرے گی انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سب کمیٹی متاثرہ علاقوں میں خوراک، شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز اور ہاٹ فوڈ کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے انہوں نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ ہرنائی زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے فوری طور پر معاوضہ دیا جائے معاوضے کی رقم کی ادائیگی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے وزیراعلی نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کام کو مزید تیز کرے . . .