بارکھان اور کوہلو گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل، ٹاور کی مرمت کا کام جاری ہے، کیسکو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بارکھان گزشتہ روز شدید بارش اور طوفانی ہوا ں کی وجہ سے رکھنی اور بارکھان کے درمیان 132kVکا ایک ٹاور گر گیا، کیسکو ترجمان کے مطابق ٹاور گرنے کی وجہ سے 132kV بارکھان اور کوہلو گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ٹاور کی مرمت کے سلسلے میں متعلقہ سائٹ پر سامن کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ٹاور کی dismantling کے بعد مرمت و تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا،توقع ہے کہ اتوار کی رات تک کام مکمل کر کے بارکھان اور کوہلو گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گیٹاور گرنے کی وجہ بجلی بندش پر بارکھان اور کوہلو کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کیجاتی ہے