شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی میں موسلادھار بارش
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔کراچی میں بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
شہر کے علاقوں ملیر، ائیرپورٹ، سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں بھی بادل جم کر برسے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کے باعث کئی سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ اہم شاہراہوں پر موٹر سائیکل سوار پھنس کر رہ گئے۔قبل ازیں گزشتہ روز محکمہ موسمیات پیش گوئی کی تھی کہ شہر قائد میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔