بلوچستان میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی، متعدد علاقوں میں فیلڈ ایمرجنسی رسپانس مراکز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان کا 2024 کے مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر فعال اقدامات کا اعلان این ڈی ایم اے اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ انتباہ کے پیش نظر محکمے نے بعض علاقوں میں متعدد فلڈ ایمرجنسی رسپانس مراکز کے قیام کا اعلان کردیاسیکریٹری محکمہ ایریگیشن نے کہا ہے کہ یگر علاقوں صحبت پور ٹان فیض آباد خان پور اوستا محمد، باغ سر اور جھل مگسی میں بھی کیمپ بنائے جائیں گے ان تمام سنٹر کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضروری مشینری اور مواد سے لیس کیا جائے گافیلڈ ٹیمیں، جن میں سب ڈویژنل آفیسرز، سب انجینئرز، داروغہ اور بیلدار شامل ہیں، ان کیمپوں میں موجود ہونگے یہ اقدام ممکنہ سیلاب کے خطرات سے کمیونٹیز کی حفاظت کے لیے محکمے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے قدامات کا مقصد ان علاقوں کے رہائشیوں اور انفراسٹرکچر پر منفی موسمی حالات کے اثرات کو کم کرنا ہے ان ہنگامی کیمپوں کے قیام کے لیے مین پٹ فیڈر کینال RD-418، میر حسن، مین پٹ فیڈر کینال کا انتخاب کیا گیا ہے . اعلامیہ محکمہ آبپاشی کے مطابق اسکے علاہ ڈیرہ مراد جمالی، مین پیٹفیڈر کینال RD-558، منجو شوری، ڈیرہ اللہ یار سٹی میں کیمپ بنائے جائیں گے ضرورت کے مطابق تیز ردعمل اور تخفیف کی کوششوں میں سہولت فراہم کی جائے گی مون سون کے پورے موسم میں کسی بھی سیلاب کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے .

.

متعلقہ خبریں