وہ ایئر لائن جس نے ایئر ہوسٹسز کے تنگ اور چست یونیفارم تبدیل کردیے، یہ کوئی مسلمان ملک نہیں بلکہ۔۔۔
کیف(قدرت روزنامہ) یوکرین کی فضائی کمپنی سکائی اپ نے اپنی ایئرہوسٹسز کی یونیفارم تبدیل کرتے ہوئے انہیں ڈھیلے ڈھالے ٹراﺅزر سوٹ اور جوگرز پہننے کی اجازت دے دی۔ میل آن لائن کے مطابق دیگر کئی فضائی کمپنیوں کی طرح سکائی اپ کی ایئرہوسٹسز بھی قبل ازیں سکرٹ اور ہیل پہننے کی پابند تھیں تاہم ان پر سے اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔
سکائی اپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اب ہمارے فی میل سٹاف کے لیے پنسل سکرٹس اور ہیلز پہننا ضروری نہیں ہے۔کمپنی کی طرف سے اس تبدیلی سے قبل اپنے فی میل سٹاف میں ایک سروے کرایا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ اکثر خواتین ملازمین دوران ڈیوٹی انتہائی چست بلاﺅز، سکرٹس اور ہیلز پہننے سے بہت تنگ تھیں اور وہ ہر ممکن ان سے جان چھڑانا چاہتی تھیں۔ ان کی اس پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے ا ن کے لیے اورنج رنگ کی ایک نئی یونیفارم متعارف کرا دی گئی ہے، جو ڈھیلے ڈھالے ٹراﺅزر سوٹ اور جوگرز پر مشتمل ہے۔“
