گوادر،میٹرک امتحان میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ معاوضہ چیک سے محروم

گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ کی جانب میٹرک امتحان میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ معاوضہ چیک سے محروم، کوئٹہ اور تربت بورڈ سے رابطہ کرنے کے باوجود بورڈ حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ,اساتذہ نے احتجاج کی دھمکی دی , تفصیلات کے مطابق رواں سال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی کرنے والے میل اور فیمل اساتذہ اپنے معاوضہ چیک سے محروم ہیں . اساتذہ کے مطابق مکران برانچ اور کوئٹہ بورڈ میں رابطے کا فقدان ہے . اور چیرمین بورڈ ملکی اور غیر ملکی ٹوور سے فارغ نہیں ہوتا ، ایسے میں اساتذہ کو کوئی سننے اور ان کے مشکلات دور کرنے والا نہیں , بلوچستان بورڈ کوئٹہ میں اساتذہ سے سیدھے منہ کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں ,اب اساتذہ مجبوراً اپنے حق کیلئے بلوچستان بورڈ کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر احتجاج کریں گے ,میٹرک کے سالانہ امتحانات کو کئی مہینہ گزر گیا ہے ، میٹرک کے نتائج بھی آگئے ہیں لیکن اتنے طویل عرصے سے اساتذہ کو ان کے معاوضہ چیکوں سے محروم کرنا شرم ناک ناکا مل ہے . .

.

متعلقہ خبریں