انسٹاگرام پر 3ایسی احتیاطی تدابیر جن پر عمل کرکے اپنا اکاﺅنٹ ہیکرز سے بچایا جاسکتا ہے

لندن(قدرت روزنامہ) اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ہیکنگ کی وارداتوں سے ضرور آ گاہی ہو گی اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا ایسے وائرس سے بھی سامنا ہو چکا ہو، جس پر کلک کرتے ہی آپ کا اکاﺅنٹ ہیکرز کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔ اب ماہرین نے انسٹاگرام پر تین ایسی احتیاطی تدابیر بتا دی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے اکاﺅنٹ کو ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔دی سن کے مطابق ماہرین نے پہلی تدبیر یہ بتائی ہے کہ آپ کو اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرائیویٹ رکھنا چاہیے۔ اس کے لیے آپ اپنے پروفائل میں جا کر ٹاپ پر ایک کونے میں بنی تین لائنوں پر جا کر مینیو کھویلیں اور سیٹنگز کے آپشن میں جا کر پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں سے ’پرائیویٹ اکاﺅنٹ‘ کا آپشن ’آن‘ کر دیں۔

ماہرین کے مطابق ہیکنگ سے بچنے کے لیے دوسرا طریقہ ’ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن‘ ( Two-factor authentication) ہے۔اسے آن کرنے کے لیے بھی آپ کو پرائیویسی میں جا کر Two-factor authenticationکے آپشن پر کلک کرنا ہو گا اور اس کے بعد سکرین پر آنے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ ہیکنگ سے بچنے کے لیے ماہرین نے تیسری احتیاطی تدبیر یہ بتائی کہ آپ کو اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ کبھی بھی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح یہ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس آپ کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کر لیتی ہے جو ہیکرز کے ہاتھ لگنے کا احتمال ہوتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert