سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کا عالی شان گھر خریدلیا
(قدرت روزنامہ)افغانستان کے سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک نے لاس ایجنلس میں 20.9 ملین ڈالر کی ایک عالیشان گھر خریدلیا، اس کے علاوہ داؤد وردک پہلے ہی میامی بیچ کے مہنگے ترین ریزورٹ میں 5.2 ملین ڈالر کے ایک یونٹ کے مالک ہیں۔
داؤد وردک کی 2900 اسکوائر فٹ پر نئی تعمیر شدہ ٹروس ڈیل اسٹیٹ پراپرٹی کو ایک مقامی آرکیٹیکچر نے ڈیزائن کیا ہے جسے آخری مرتبہ 2016 میں ووڈ برج گروپ کو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کا عالی شان گھر خریدلیا
داؤد وردک کی جانب سے خریدی گئی ’کارلا رج ریزیڈنس‘ کو 1960 کی دہائی کے لاس ایجنلس کی طرز کے اسٹائل پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی شیشوں سے بنی دیواروں سے شہر کی بلند و بالا عمارتوں کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
کار لاج ریزیڈنس میں 5 بیڈرومز اور سات باتھ روم بنے ہوئے ہیں، جبکہ اس عمارت کی انٹیریئر ڈیزائننگ میں بہترین قسم کی لکڑی استعمال کی گئی ہے۔
