بلوچستان
نواب اکبر بگٹی سے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد سے آج بلوچستان کے 70 فیصد مسائل حل ہوجاتے ،مشاہد حسین
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعرات کو سول سیکر ٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹو ریم میں سول سروسز آفسیرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گڈ گورننس کے موضع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کر تے ہوئے سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید کہاکہ بلوچستان سے میرا 40 سالہ پرانہ رشتہ ہے2005 میں نواب اکبر بگٹی سے مذاکرات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پر عمل ہوجاتا تو آج بلوچستان کے 70 فیصد مسائل حل ہوجاتے ، سیمینار کا انعقاد بہترین اقدام ہے بلوچستان کی بیوروکریسی کو خراج تحسین پیش کرتاہوںوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا انتخاب میرٹ پر کیا گیاہے ہمارے معاشرے میں ایک کلچر ہے اور وہ ہے میرا بندہ،ہمارے معاشرے میں ہر کوئی من پسند بندے کو سرکاری عہدوں پر فائز کرنا چاہتا ہے سی پیک کا ایک فیز کامیاب ہوا دوسرے فیز پر کام جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دبنگ اور دلیر ہیں۔