مہیش بھٹ 2 بار خود آئے، لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دی؛ شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹ سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے .
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .


مذکورہ ویڈیو میں شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ دو بار بھارت سے لال حویلی آئے اور اُنہوں نے مجھ سے لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت مانگی . شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ نے مجھ سے کہا کہ مجھے دھن راج کی کہانی پر فلم بنانے دو لیکن میں نے اُنہیں اجازت نہیں دی .
اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک لال حویلی پر جتنی بھی دستاویزاتی فلمیں بنی ہیں، یہ لوگوں نے خود بنائی ہیں، ان کا تعلق اصلی لال حویلی سے نہیں ہے .
شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ لال حویلی 19 کنال پر ہے تو میں اُنہیں بتاتا چلوں کہ 19 کنال نہیں بلکہ 19 گھر ہیں یہاں جبکہ ہمارے پاس لال حویلی کا صرف پونے تین مرلے کا حصہ ہے .
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے وصیت کردی ہے کہ میرے بعد لال حویلی کے پونے تین مرلہ کی جگہ پر یونیورسٹی بنائی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں