بلوچ راجی مچی کے شہدا کی یاد میں کوئٹہ میں کینڈل واک کا اہتمام


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ سریاب روڈ یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ راجی مچی کے شہیدوں کی یاد میں اور انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کینڈل واک کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔