اگر پاؤں کے اگوٹھے اور انگلی کے درمیان فاصلہ ہو تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟جانیں وہ معلومات جو بہت سے لوگ نہیں جاتنے

(قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ پاؤں کی انگلیاں آپ کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں . اس سے قبل پاؤں کی انگلیوں سے متعلق ہم اپنے آرٹیکلز میں کسی بھی شخص کی صحت ، بیماری، شخصیت غرض ہر ایک چیز کے بارے میں بات کرچکے ہیں .

لیکن آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ پاؤں کا انگوٹھا اور برابر والی انگلی کے درمیان فاصلہ ہونا اور فاصلہ نہ ہونا (یعنی انگوٹھا اُنگلی سے ملا ہوا) سے زندگی میں کیسا لائف پارٹنر ملتا ہے اس حوالے سے آج ہم جانیں گے . ایک ویب سائٹ کے مطابق 5،000 سال سے زیادہ عرصہ سے ہندوستان اور چین میں پاؤں کی انگلیوں کی مشق کی جارہی ہے . ایک معروف بھارتی نجومی جتن سہگل جو کہ اپنا ذاتی یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں انہوں نے اس حوالے سے تفصیل سے بات کی . جتن سہگل نے کہا کہ آپ کو اکثر لوگوں کے پاؤں میں دو طریقے کی انگلیاں ملیں گی ایک ایسی ہوگی جو انگوٹھے سے تھوڑی سی بڑی ہوگی اور کچھ لوگوں کے پیروں کی پہلی انگلی انگوٹھے سے چھوٹی ہوتی ہے . جتن کے مطابق اگر پاؤں کے انگوٹھے اور پہلی انگلی کے درمیان فاصلہ ہے تو وہ شخص خود کو اپنے جذبات سے دور کرنے کی کوشش کر تا ہے . اس کے علاوہ اگر پاؤں کا انگوٹھا پہلی انگلی سے ملا ہوا ہوتا ہے یعنی ایک دم چپکا ہوا ہوتا ہے جیسا کہ اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس طرح کے لوگ سمجھوتہ کر کے ایک ساتھ مل کر چلنے والے ہوتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں