میرا اللہ کی طرف سفرکیسے شروع ہوا؟ وزیراعظم عمران خان کا اپنی تقریر میں پہلی بارخاتون اول بشریٰ بی بی کا ذکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بڑا سوچا کہ اس پر بات کروں یا نہ کروں ، پھر مجھے بشریٰ بی بی نے کہا کہ ضرور کروں۔کیونکہ میرا جو سفرشروع ہوا ہے اللہ کی طرف سے اس لیے ضروری ہے کہ میں اس پر بات کروں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری والدہ نے ایک دعا سکھائی تھی کہ سونے سے پہلے دعا کروں اللہ مجھے سیدھے راستے پر لگا تو ہم بہن بھائی بچپن میں یہی دعا کرتے تھے لیکن میری تعلیم ایچی سن میں ہوئی جہاں ہمارے رول ماڈل کوئی اور تھے جو ہمیں کہ گیا تھا سیدھا راستہ ہے اور جو رول ماڈل تھے اس میں زمین و آسمان کا فرق تھا۔ اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں روز اپنی زندگی کا تنقیدی جائزہ لیتاہوں،میں نے اپنی زندگی میں بہت دیرسےنبی ﷺکی زندگی کامطالعہ کیا، ہم جن کورول ماڈل سمجھتےہیں ان کوتباہی کی طرف جاتےدیکھا، انسان کےپاس ہمیشہ 2 ہی راستےہوتےہیں،ایک ناجائز دولت کمانے اور دوسرا نبی ﷺکی سیرت پر چلنا ہے، اللہ ہمیں حکم دیتاہےنبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھو۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول سب مناتے ہیں لیکن نبی ﷺکی زندگی پرعمل نہیں کرتے، حضرت محمدﷺ رحمت اللعالمین تھے، رحمت المسلمین نہیں، حضرت محمدﷺ دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرچلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی دنیاکوبتائےگی اسلام کیا ہے، بچوں کواپنےکلچرسےمتعرف کرانےکیلئےکارٹون سیریز متعارف کرائی جائیں گی، اتھارٹی کا ایک ممبر میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر نظر رکھے گا۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

5 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago