پنڈی: سیاسی رہنما کی تصاویر پر پتھراؤ، پی ٹی آئی کارکنوں پر عائد دہشت گردی کی دفعات خارج
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی عدالت نے جشن آزادی کی شب مری میں سیاسی رہنما کی تصاویر پر پتھراؤ کیس میں شامل کی گئی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دینے سے بھی انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے جشن آزادی کی شب مری میں سیاسی رہنما کی تصاویر پر پتھراؤ کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے مقدمہ میں عائد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کر دی ساتھ ہی گرفتار پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
عدالت نے مقدمہ سماعت کے لیے سول جج مری کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا جس کے بعد مری پولیس گرفتار تمام 9 کارکنان عمر فاروق وغیرہ کو واپس مری لے گئی۔