کراچی میں تنگ دستی کے باعث 52 سالہ شخص کی خودکشی


کراچی(قدرت روزنامہ)جوڑیا بازار کی رہائشی 52 سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔
کھارادر کے علاقے نیپئر روڈ جوڑیا بازار کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ، متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ محمد ذوالفقار ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی ، متوفی کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ محمد ذوالفقار نے گھریلو تنگ دستی کے باعث خودکشی کی ہے۔
گھر والوں نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔