بڑے بڑے جلسے بھی کام نہ آئے !پی ٹی آئی حکومت کو توسیع دینے میں پی ڈی ایم کا کتنا کردار ہے؟ بالاخر حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ،نوازشریف کو دیوار سے لگانے کیلئے سب کچھ کیا گیا اب بعض افراد کو نوازنے کیلئے قانون سازیاں کی جا رہی ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فرد کیلئے قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی قانون سازیاں ہوتی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہماری عدالتوں کے فیصلے بطور نظیر بھی پیش نہیں کئے جاسکتے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ملی ہے، یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے،ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی،دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،حیرت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جرات ہورہی ہے کہ وہ ملک کو شفاف انتخابات کا قانون دے،ہماری سیاسی تاریخ میں کئی اکتوبر اور کئی جولائی آئے، اس حوالے سے ہماری قوم سخت جان ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا بارہ اکتوبر ملک میں آئین کی حکمرانی اور منتخب حکومت کو تسلیم نہ کرنا کیسے ملک سے وفاداری ہے،بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورتحال گھمبیر کردی ہے، ظاھر ہے اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائے گی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

5 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

5 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago