کوئٹہ ،ملٹی نیشنل برانڈ کے نام پر مشروبات تیار کرنے والا یونٹ سیل،سامان و مشینری ضبط


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور کوئٹہ پولیس کی جعلساز مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی ،جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹ کوسیل کر کے 2400 جعلی کولڈرنکس و فلنگ مشینری ضبط کر لی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور کوئٹہ پولیس نے جعلساز مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کر تے ہوئے پرانا سبزل میں معروف برانڈز سٹنگ کی جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹ کوسیل کر کے 2400 جعلی کولڈرنکس و فلنگ مشینری ضبط کر لی گئی مذکورہ یونٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مشروبات تیار کی جارہی تھیں ،عتیق اللہ خان کے مطابق یونٹ سے مختلف لوکل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں فانٹا، کوکاکولا ،اسٹنگ اور ریڈش انار کا لیبلنگ میٹریل بھی برآمد ہواگھر کے اندرونی احاطے میں بنائے گئے یونٹ سے مشروبات بنانے والی مشینیں ، گیس سلنڈر ، جعلی لیبلنگ، ایکسپائرڈ کیمیکل و فلیورز قبضہ میں لے لئے گئے، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ، عتیق اللہ خان نے کہاکہ شہری اپنے گلی محلوں میں قائم غیر قانونی و جعل ساز فیکٹریوں پر نظر رکھیں اور ان سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریںناقص و جعلی کولڈرنکس پینے سے آئے دن بچوں اور نوجوانوں کی صحت بگڑنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیںجعلی اشیاء خوردونوش بنانے اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے اب بی ایف اے کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔