ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہو جائے گا . وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متعدد ایجنڈوں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے . واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی تھیں اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیاتھا . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹیفکیشن کئی روز بعد بھی جاری نہیں ہو سکا جس کے باعث یہ تاثر پیدا ہورہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ہی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لے لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گا، اسے غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا .
متعلقہ خبریں