سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی کے قانونی امور کے سربراہ مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر سینیئر رہنما تحریک انصاف و معروف قانون دان سلمان اکرم راجا کو پی ٹی آئی کے قانونی امور کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سلمان اکرم راجا کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا کا شمار ملک کے معروف وکلا میں ہوتا ہے، انہوں نے حالیہ عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تھے۔
سلمان اکرم راجا کے مقابلے میں استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی، تاہم پی ٹی آئی رہنما نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔