آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب ،ریکوڈک سکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 1 ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں منظور کیے گئے دیگر معاملات میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی اور ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔