وزیراعظم نے لاہور کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آبا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈکی تقسیم کادوسرامرحلہ لاہورسےشروع کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کسان، ہیلتھ اوراحساس کارڈکی پیشرفت پراجلاس ہوا۔ہیلتھ کارڈکی تقسیم اورصحت کی سہولیات کےحصول پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقےکیلئےصحت اوراحساس کارڈبڑاریلیف ہے۔ حکومت کاصحت کارڈپوری دنیامیں منفرداقدام ہے۔ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں خصوصی سیل بناکرکام میں تیزی لائی جارہی ہے، صحت کارڈکی تقسیم پورےپنجاب میں یقینی بنائی جائےگی۔
