بولان، شدید گرمی و حبس میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی کمی سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا


بولان(قدرت روزنامہ)بجلی کی طویل بندش خستہ حال تاریں،سنی و گردونواح علاقوں کے شہریوں کے لئیے سر درد بن چکی ہیں آج بھی اس دور جدید میں سنی اور اسکے مضافاتی دیہاتوں میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے معمولی بارش سے علاقے کئی روز تک تاریخی میں ڈوبے رہتے ہیں ملحقہ علاقوں کے مکین پریشان سنی گاں کے شہریوں نے حکومت بلوچستان اور چیف کیسکو بلوچستان سے ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں بجلی کی بندش اور خستہ حال تاروں کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ضلع کچھی کی سب ڈویژن تحصیل سنی کے ملحقہ علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے ،بجلی نہ ہونے کے باعث شدید گرمی و حبس سے عوام بے حال اور پانی کی کمی کی وجہ سے لوگ پیاسے رہنے پر مجبور ہیں گزشتہ ایک ہفتہ قبل ہیڈکری گاں کے مقام پر عوام کی اپنی مدد آپکے تحت بچھائی جانے والی تاروں میں ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی نتیجے میں مقامی زمینداروں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت آگ کو پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پایا تحصیل سنی میں فائر بریگیڈ کی بھی کوئی سہولت موجود نہیں اسطرح کے کئی واقعات رونما ہونے کے باوجود متعلقہ کسی بھی اداروں نے کوئی اقدامات نہیں کئیے ہیں خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے بچے طالب علم بوڑھے گرمی سے پریشان ہیں کوئی پرسان حال نہیں گرمی و حبس کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے واپڈا حکام کو بار بار شکایات کے باوجود مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا گیا شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی طویل بندش اور خستہ حال تاروں کا نوٹس لیا جائے اور مسائل حل کیے جائیں۔