امامِ کعبہ پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ ملکِ پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کر دی

ریاض(قدرت روزنامہ) امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا . تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہرالمعیقلی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ، اس دوران پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی .

اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کی محبت کا محور ہے ، لیکن پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے ، دونوں ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے . ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ، سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرپاکستانی قوم فخرکرتی ہے ، پاکستان سعودی عرب مشکل میں ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں . علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا ایک خاص رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں ، مستقبل میں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھیں گے ، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، دورہ سعودی عرب کی دعوت پر سعودی سفیر اور سعودی حکومت کا شکر یہ ادا کرتا ہوں . قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مکہ مکرمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مفتی عزیر اور سیکرٹری یوتھ گل زیب کیانی سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان نے گورنر پنجاب کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد کے علاوہ ورکرز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا . . .

متعلقہ خبریں