پسنی، کوسٹل ہائی وے پر گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد زخمی


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ، کوسٹل ہائی وے پر کار گاڑی کو حادثہ دو افراد زخمی پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر اسپیاک کے مقام پر اونٹ کار گاڑی کے سامنے آگئی، کار گاڑی اونٹ سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار دو افراد نزیر ولد موسیٰ سکنہ گوادر اور جنید زخمی ہوگئے، انتخاب نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پاک اومان ہسپتال منتقل کردیا۔