اس اقدام کا مقصد عوام الناس کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اور عوام کسی بھی نامکمل منصوبے کی نشادہی کرسکتے ہیں عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی نامکمل اور غیر معیاری ترقیاتی منصوبوں پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی گزشتہ مالی سال کے دوران ژوب ڈویژن میں مکمل کردہ تمام منصوبوں کو پبلک کردیا گیا اور عوام الناس کی آگاہی کے لیے اخبارات میں پبلک نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس کی جانب صوبائی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کردہ اسکیمات کو عوام الناس کے لئے مشتہر کردیا ہے . وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام ڈویژنز میں گزشتہ مالی سال کے دوران مکمل کردہ منصوبوں کو پبلک کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں