بلوچستان میں بارڈر اور ساحل سمیت شاہراہوں پر بھی لوٹ مار و بھتہ گیری کی شکل میں ٹیکس نافذ ہے، سراج الحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے کہاکہ اگر عوام نے ساتھ دیاتو جماعت اسلامی کی قیادت میں بلوچستان کی محرومی ختم اور حقوق میسرہوگا بلوچستان کے عوام ملک وقوم سے محبت کرنے والے ہیں بدقسمتی سے انہیں بنیادی انسانی حقوق تک میسرنہیں ۔وزیرستان ہو یابلوچستان جماعت اسلامی نے ہر محروم ومظلوم کیلئے آوازاخلاص ونیک نیتی کیساتھ ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہرسطح پر اُٹھائی ۔مسلم حکمرانوں کی غلامی کی وجہ سے امت مسلمہ درپدر،وسائل واختیار ات سے محروم ،امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کر رہے ہیں مسلم حکمران اور سپہ سالار امت مسلمہ کو یہودوہنودکی غلامی سے نکال سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران وفودسے ملاقات کے دورا ن گفتگومیں کیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل لاپتہ افراد،حقوق سے محرومی ،سی پیک ،گوادر ،ریکوڈک ،سیندک اورساحل وبارڈرٹرید کے ثمرات سے محرومی ہیں حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کو ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت کی اجازت دینی چاہیے چمن بارڈر گیارہ مہینے بند ہونے کے بعد غلط بیانی جھوتے وعدے وبے عمل اعلانات کی وجہ سے اب دوبارہ بند ہوگیا دوبرادراسلامی ممالک کے درمیان نفرتیں مسائل وکشیدگی اورنفرت میں اضافہ کیسواکچھ نہیں۔ساحل پر ٹرالر مافیازکی وجہ سے مچھیرے ہڑتال واحتجا ج پر ،بارڈرزسے غیر ضروری بلاوجہ اور اشرافیہ کی سختیوں وبھتہ خوری کی وجہ سے مسائل وکشیدگی پائی جاتی ہے حکمران محبت ،اتحاد ،یکسوئی وبات چیت کے بجائے طاقت وزبردستی کا رویہ اپنا کر تعصب نفرت اور خلیج میں اضافہ کر رہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کے طلباءنوجوان زمیندار ،ملازمین ،تاجر سمیت ہر طبقہ متاثر ،احتجاج پراورپریشان ہیں۔زرعی صوبہ آج حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بنجر بن گیا ہے ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ قیمتوں میں اضافہ نے زراعت ومعیشت کو تباہ عوام کو نان شبینہ کے محتاج بنادیے ہیں تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بلز آرہے ہیں جو لمحہ فکریہ اور معاشی تباہی وبربادی ہیں۔ جماعت اسلامی بجلی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنائیگی اور عوا م کو حقوق دلاکر رہے گی ہم نے ظالمانہ آئی پی پیز معاہدوں و سودوں کو بے نقاب کردیا ۔ حکمران اہل بلوچستان کوروزگار کی فراہمی ،کاروبار میں آسانی ،بارڈر اور ساحل پر کاروبار کرنے کیلئے آسانی اورسہولت دی جائیں بارڈر اور ساحل سمیت شاہراہوں پر بھی ناروالوٹ مار بھتہ خوری کی شکل میں ٹیکس نافذ ہے جس کی بدولت عوام وقومی خزانے کوثمرات ملنے کے بجائے کچھ لو گ غلط طریقے سے مستفید ہورہے ہیں ۔جماعت اسلامی ظلم وجبرناانصافی کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ۔