کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائدکے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے . شہر کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہو رہی ہے .
گلشن معمار، ملیر، ائیرپورٹ اور گلستان جوہر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشں ہورہی ہے .
ڈیفنس ، ایف بی ایریا اور بفر زون میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے . بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے . موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہورہی ہے، وہ بھارتی گجرات سے آرہا ہے . گجرات کے شہروں احمد آباد، اور سورت میں تیز موسلادھار بارش پچھلے 12 سے 14 گھنٹوں سے جاری ہے . بھارتی حکومت نے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ہے . احمد آباد میں 24 گھنٹوں میں رواں مون سون کی سب سے زیادہ 6 انچ تک بارش برس چکی ہے . بھارتی شہر بڑودہ میں سب سے زیادہ 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے .
. .