بولان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، شہری سفر سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ
بولان(قدرت روزنامہ)بولان مرکزی شاہراہ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا گروپس میں بغیر تصدیق کے خبر وائرل ہورہی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ بولان مرکزی شاہراہ کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال کردیا گیا ہے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ بولان مرکزی شاہراہ کی بحالی سے متعلق لیویز کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے، عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ فی الحال بولان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے شہری سفر کرنے سے گریز کریں۔