عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد تک اضافہ
لندن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 81 ڈالر فی بیرل کی سطح سےتجاوز کرگئی ہے۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت 78 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب ہے۔
عالمی گیس قیمت میں بھی 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور 1 ڈالر 96 سینٹس میں فروخت ہو رہی ہے۔