موسمی خرابی، اسلام آباد کراچی سے پی آئی اے کی آج 8 پروازیں منسوخ، 35 تاخیر کا شکار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں حالیہ بارشوں اور انتظامی مسائل کی وجہ سے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی جمعرات کی 8 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ 35 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 301، 368، کراچی اسکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز 455، 456، اسلام آباد گلگت کی پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی دبئی، دمشق، مسقط، مدینہ، جدہ اور بغداد کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کی گئی ہے اور لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 تین گھنٹے کی تاخیر سے دن 11 بجے جائے گی۔
ادھر پی آئی اے کی لاہور کراچی کی پروازیں پی کے 304 اور 305 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کی گئی ہے، لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 335 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی جب کہ لاہور مسقط کی پرواز پی کے 229 چار گھنٹے تاخیر سے دن سوا 2 بجے جائے گی۔
لاہور سے بحرین کی پرواز پی کے 189 پونے 5 گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 11 بجے جائے گی، لاہور اسکردو کی پرواز پی کے 251 تین گھنٹے، جدہ ای آر 801 دو گھنٹے، دبئی پی کے 216 ڈھائی گھنٹے جب کہ ریاض پی کے 274 سوا دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔
اس کے علاوہ لاہور، شارجہ، دبئی، کویت، جدہ اور مسقط کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، اسلام آباد مسقط آنے جانے کی پروازیں ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 تین گھنٹے، اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پونے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، پی آئی اے کی سیالکوٹ دمام کی پرواز پی کے 243 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ ملتان سے جدہ کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 795 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔