بلوچستان

سرکاری ڈیری فارم کے دودھ میں پاﺅڈر اور پانی آمیزش کی خبر بے بنیاد ہے، بلوچستان فوڈ اتھارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سرکاری ڈیری فارم کےدودھ میں پاوڈراورپانی کی آمیزش کی خبربے بنیاد اور من گھڑت نکلی،بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق دودھ میں پانی کی آمیزش صفر فیصد ہے،سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں اس قسم کی خبریں شائع کرکے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا میں سرکاری ڈیری فارم کوئٹہ کے دودھ میں مبینہ طور پر پاوڈر اور پانی کی آمیزش کے انکشافات کےحوالے سے نیوز رپورٹ ہوئی تھی جس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا حوالہ دیا گیا تھا کہ محکمہ لائیواسٹاک کے ڈیری فارم کے دودھ میں پاوڈر اورپانی کی آمیزش کی ملاوٹ کا انکشاف کیا گیا تھااور ملاوٹ شدہ دودھ مارکیٹ میں بیوروکریسی سمیت عوام الناس میں فروخت کیا جارہاتھا،جس کا بھانڈہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تجزیاتی لیبارٹری رپورٹ نے پھوڑ دیا،رپورٹ کے مطابق سرکاری ڈیری فارم کے دودھ میں پانی کی آمیزش صفر ہے جبکہ دودھ میں (FAT)تین اعشاریہ 84فیصد،(SNF)8.69فیصد،(Density)28.26فیصد،(Lactose)4.76فیصد،(Salts)0.70فیصد،(Proten)3.18فیصد،جبکہ اسی طرح پانی کی آمیزش کا عنصر صفر پایا گیا،محکمہ لائیواسٹاک کے حکام کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ مثبت آنے کے باوجود مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد و من گھڑت ہے جو بددیانتی پر مبنی ہے جس کی تردید کی جاتی ہے ڈیری فارم میں آج بھی حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق صاف وشفاف دودھ کوئٹہ کے شہریوں تک پہنچایا جارہا ہےاس کے علاوہ اس بات کی بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ ڈیری فارم کے قیام کا مقصد کاروبار نہیں کرنا ہے بلکہ ڈیری فارم ایک ماڈل فارم کی طرز پر بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کے پروگریسو بریڈرز میں شعور و آگاہی فراہم کرنے اور ان کی تیکنکی معاونت فراہم کرنے کے لیے قائم ہے۔

متعلقہ خبریں