ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن عہدے سے مستعفی، احسن اقبال نئے ڈپٹی چیئرمین مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر محمد جہانزیب خان ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کےعہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیر اعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا۔
ڈاکٹر جہانزیب کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیراحسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب کے استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔