ہرنائی میں گاڑی سیلابی ریلے کی نذر،میاں بیوی جاں بحق


ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی سے سبی جاتے ہوئے پک اپ سیلاب میں بہہ جانے سے مرد و خاتون ہلاک تفصیلات کے مطابق ہرنائی سے براستہ سبی جانے والی پک اپ بیجی ندی میں پانی میں بہہ جانے سے ہرنائی لائیو اسٹاک کے ملازم محمد ابراھیم اور انکی زوجہ وفات ہوگئیں لاشیں سبی کے لیے روانہ کردی گئی جبکہ دیگر سوار افراد محفوظ رہے۔