نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے .

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 اکتوبر 2021 کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں . درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی مخصوص شخص کے لئے آرڈیننس جاری ہونا خلاق قانون ہے، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے . . .

متعلقہ خبریں