عمران خان کی کرسی خطرے میں ٗ 2 اہم اتحادی جماعتیں حکومت سے شدید ناراض

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے پر وفاقی حکومت پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات، سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر اعتماد میں نہ لینے پر وفاقی حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت کی حالیہ پالیسیوں پر

کارکنان کو اعتماد میں لینے کے لیے جنرل ورکرز اجلاس طلب کرنے اور عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بہادر آباد سے متصل پارک میں آج جنرل ورکرز کا اجلاس کیا جائے گا جس میں سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر ان کی رائے لی جائے گی اور پھر مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)نے بھی انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاکہ ہم اتحادی ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہمیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر میں ہمیں اعتماد پر لیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے شکوے کو جائز قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago