گوادر چیمبرز آف کامرس کی جانب سے دھرنا مؤخر کرنے کی استدعا . ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے تحریک کے کارکنان کے ساتھ مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا،مسائل پر مشاورت اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرکے اہم ایشوز پر لائحہ عمل کا اعلان کرنے کی حامی بھرلی . تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی جانب سے پانچ ستمبر کو مکران کوسٹل ہائی پر ہونیوالے احتجاجی دھرنا کے حوالے سے گوادر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،انجمن تاجران،اور ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی دھرنا مؤخر کرنے کے حوالے سے اپیل اور وفد کی تشکیل پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ گوادر چیمبرز آف گوادر کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر پہنچ گئے،دفتر پہنچنے پر گوادر چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران اور ممبران نے انکا پُرتپاک استقبال کیا . اس موقع پر چیمبرز آف کامرس ,انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز نے ہونیوالے دھرنا کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اِظہار کرتے ہوئے عوامی اور کاروباری مشکلات پر تفصیل سے انہیں بریف کرکے آگاہ کیا،اس موقع پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ پانچ ستمبر کو ہونیوالا احتجاجی دھرنا عوامی ایشوز پرکیا جارہا ہے،جس میں بارڈر ٹریڈ،بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،اوردیگر عوامی ایشوز شامل ہیں،ہمیں عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کرکے اسمبلی میں پہنچایا ہے،ہماری ذمہ داری بنتی ہے ہم ہر جگہ عوام کےاجتماعی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کریں،اسمبلی ہو یا چوراہے ہم عوامی لوگ ہیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم کو استعمال کریں گے،پانچ ستمبر کو ہونیوالا احتجاجی دھرنا عوامی اسمبلی کی حیثیت رکھتا ہے،اس لئیے دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا،اس موقع پرگوادر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے دھرنا کے حوالے سے اپنے خدشات اور عوام کے تکلیف کے حوالے سے دھرنا مؤخر کرنے کی اپیل کی تھی اس لئیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں بذاتِ خود گوادر چیمبرز آفس کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کرکے آپ سب کے خیالات سے آگاہی حاصل کرکے اپنے تحریک کے کارکنان سے مزید مشاورت کرکے آئندہ لائحمہ عمل کا اعلان کروں،اس موقع پر گوادر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے استدعا کی پانچ ستمبر کو ہونیوالا دھرنا عوامی اور کاروباری مشکلات کے پیش نظر مؤخر کیا جائے اور آئندہ کسی بھی دھرنا یا احتجاج میں گودر چیمبرز آف کامرس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ باہمی احترام اور اعتماد کا ماحول فروغ پائے،اس موقع پرجی سی سی آئی ،انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن کا خصوصی شکریہ ادا کرتے دفتر آمد پر اظہار تشکر کیا،اور عوامی مسائل پر اسمبلی فلور پر مؤثر آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اوریقین دھانی کرائی کہ عوامی ایشوز پر ایم پی اے ہدایت الرحمٰن بلوچ کے شانہ بشانہ رہیں گے ، گوادر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وائس پریزیڈنٹ نعیم رشید، گوادر بارڈر ٹریڈ یونین کے جیئند ہوت،فش انڈسٹریز کے حاجی عبدالباسط،ٹرانسپورٹر یونین کے نماہندگان موجود تھے . . .
گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ گوادر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آفس پہنچ گئے . پانچ ستمبر کو ہونیوالے مکران کوسٹل ہائی پر احتجاجی دھرنا کے سلسلے میں مشاورت .
متعلقہ خبریں