ٹک ٹاک کی ملکہ جنت مرزا نے جاپان میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کوین جنت مرزا نے جاپان میں اپنی 27 ویں سالگرہ منالی، اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو شائقین نے خوب دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو سوشل میڈیا کی زینت بنا ڈالا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے 12بجتے ہی اپنی سالگرہ کی تصاویرشیئر کیں، جس میں انہیں جاپان کی سڑکوں پر موج مستی کرتے دیکھا گیا۔ چھوٹا سا کیک ہاتھ میں اٹھائے جنت مرزا نے اپنی سالگرہ منائی۔
انہوں نے مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر انتہائی خوش ہیں، اس خوشی کا اظہار انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھ کرکیا۔
لذیز کھانا انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی تمام تر عادات کا انکشاف بھی کیا کہ رات کے 12 بج چکے ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے اپنی خصوصیات میں لکھا کہ میں ایک وائف میٹیریل ہوں اور بائے پولر ہوں۔
خیالی دنیا میں رہنے والی، ریڈ فلیگ، چھوڑ دیے جانے کے ڈر والی، حسد کرنے والی، بے ترتیب، ہمیشہ سوچوں میں ڈوبی رہنے والی، ہر بات پر رونے والی، سارا دن سونے والی، ذہنی بیمار، کیفین کی دیوانی، جلدی بور ہونے والی، موڈ بدلنے والی اور او سی ڈی کا شکار لڑکی ہوں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سالگرہ کی خوشیوں کے ساتھ یہ سب خوبیاں بھی مجھ کو منفرد بناتی ہیں، شکریہ کہ آپ سب میرے ساتھ جڑے رہتے ہیں، میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔
یہ رات 12 بجے کی بے ترتیب تصاویر ہیں، کل رات اچھی تصاویر پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گی شب بخیرزندگی کا بہترین وقت گزار رہی ہوں‘۔
خیال رہے جنت مرزا کو رات سے دیگر ٹک ٹاکرز سمیت لاکھوں فینز کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔
واضح رہے جنت مرزا کافی عرصے سے جاپان میں رہائش پذیر ہیں، اور وقتاً فوقتاً تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنت مرزا ہر بار اپنی سالگرہ بڑے شاہانہ انداز سے مناتی ہیں، اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔